پاکستان علما کونسل، حرمین شریفین کونسل میں عشرہ تعظیم حرمین شریفین والاقصیٰ بنانے کا اعلان

Apr 23, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل نے ملک بھر میں عشرہ تعظیم حرمین شریفین والاقصیٰ کا اعلان کر دیا ، ملک بھر میں ارض حرمین شریفین والاقصیٰ کی سلامتی ، تحفظ ، دفاع کا عزم اور مظلوم فلسطینیوں ، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا، چیئرمین پاکستان علماء کونسل ور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا محمد خان لغاری، علامہ زبیر عابد، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی وحدت اور اتحاد کی بنیاد ارض حرمین شریفین اور الاقصیٰ ہے ، اسلام دشمن قوتیں مسلسل ارض حرمین شریفین اور الاقصیٰ کو نشانہ بنا رہی ہیں، عشرہ تعظیم حرمین شریفین والاقصیٰ کا مقصد عوام الناس کو عظمت ارض حرمین شریفین اور الاقصیٰ کی آگاہی ہے۔ الاقصیٰ میں عبادت کیلئے آنے والے مسلمانوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے ، سینکڑوں فلسطینی زخمی ہیں اور اسرائیلی اور ہندوستان کے فلسطینیوں اور کشمیریوں پر مظالم پ عالمی دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ 24 اپریل کو فیصل آباد میں اور 25 اپریل کو اسلام آباد میں تعظیم حرمین شریفین سیمینار ہو گا۔

مزیدخبریں