فلاحی اداروں کا کام اورجذبہ قابل تحسین ہے:عبدالرؤف مغل

Apr 23, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈویژنل سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن )گوجرانوالہ ایم پی اے عبدالرؤف مغل نے اخوت آرگنائزیشن یونٹ 1 سیالکوٹ بائی پاس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام 150 مستحق مردوں خواتین کو بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کرتے ہوئے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی بنیادوں پر خدمت کرنے والے اداروں کا کام اورجذبہ قابل تحسین ہے۔ مستحق اور کمزور طبقے کوبلاسود قرضوں کی فراہمی سے بیروزگاری میں کمی لانے اورمعاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔بیروزگار افراد اس رقم سے ذاتی کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایریا منیجر محمد علی، طیب شہزاد مغل بھی موجود تھے۔ سماجی خدمات کے اداروں کی کمزور طبقات کوتعاون اور انہیں روزگار کے قابل بنانے کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی انتہائی مثبت قدم ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے مستحق افراد کو بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کئے ۔

مزیدخبریں