اسلامی فن خطاطی ہماراعظیم تہذیبی،ثقافتی ورثہ ہے:کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام آرٹ گیلری کمشنر آفس میں اسلامی خطاطی نمائش میں رکھے گئے فن پارے دیکھتے ہو ئے کہا اسلامی فن خطاطی ہماراعظیم تہذیبی،ثقافتی ورثہ ہے جس کی حفاظت اورترویج ہم سب کی ذمہ داری ہے۔سرکاری سطح پرطلباء وطالبات اور خطاطی کے شو قین افرادکوتمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ اس عظیم ورثے کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں روشناس کروایا جا سکے بلکہ آنے والی نسلوں تک بھی اس ورثے کو پوری ذمہ داری کیساتھ پہنچایا جائے۔ایڈیشنل کمشنرکوارڈافضال احمد وڑائچ،ڈائر یکٹرڈویلپمنٹ عارف عمرعزیز، ڈائریکٹرآرٹس کونسل غلام عباس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زشمسہ گیلانی،ساجد چوہان ودیگر افسروں بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے،کمشنر نے معروف خطاط اشرف ہیرا،تابش سیالوی ودیگر کی محنت  اورخطاطی کے معیار کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اسی جذبے اورشوق کے ساتھ اسلامی خطاطی کی ترویج کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...