ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) ڈسکہ اور گردنواح میں درزیوں کی دکانوں پر کپڑے سلائی کرانے والوں کار ش لگنے لگا عید کیلئے سلائی کاکام دھڑا دھڑ جاری ہے اور بکنگ بھی کی جارہی ہے مرد و خواتین کپڑوں کی سلائی کیلئے درزیوں کی دکانوں پر بکنگ کروا رہی ہیں درزی اپنے مستقل گاہکوں کو مایوس نہیں کررہے۔ علاقہ کی مختلف مارکیٹوں میں درزیوں کی جانب سے لیڈیز سوٹ کی سادہ سلائی1200روپے سے 1500روپے ‘فینسی سلائی200سے 2200مردانہ سوٹ فینسی سلائی 1500روپے جبکہ دیہاتی علاقہ جات میں سوٹ کی سلائی900سے1000تک وصول کی جارہی ہے ۔