بدحالی اور کسمپرسی کا دور اب ختم ہوچکا :عارف خان سندھیلہ

Apr 23, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عدلیہ نے میاں حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری فوری یقینی بنانے کا گورنر پنجاب کو حکم دیکر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے جس پر پنجاب بھر کی عوام اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے آج اہلیان پنجاب خوش ہیں کہ انکی خوشحالی کا دور جلد شروع ہونے والا ہے میاں حمزہ شہباز وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالتے ہی عوامی فلاح و بہبود اور صوبہ کی ترقی کے موثر و مربوط روڈ میپ کا اعلان کریں گے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ بدحالی اور کسمپرسی کا دور اب ختم ہوچکا خوشحالی و ترقی ملک و قوم کا مقدر بنے گی، پاکستان جمہوری ریاست ہے جس کا نظام اب حقیقی جمہوریت پسند قیادت کے ہاتھوں میں ہے ۔ 

مزیدخبریں