قصور : ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ارشد بھٹی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد لئیق چوہدری، علماء اکرام اور دیگر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اسرار احمد انجم نے اجلاس کو محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں، مانع حمل ادویات کی فراہمی، آگاہی سیشنز اور فیملی پلاننگ سے آگاہی کیلئے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن