کرونا‘ 2 سال بعد لاکھوں لوگ مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے

لاہور‘ ملتان‘ وہاڑی (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) لاکھوں معتکفین مساجد میں گوشہ نشین ہو گئے۔ ماہ مبارک کے آخری عشرے میں مغفرت کی دعائیں مانگی جائیں گی اور رب کریم کو راضی کیا جائے گا۔ دو سال تک کرونا کے باعث پابندیوں کے خاتمے کے بعد محکمہ اوقاف کی مساجد بھی آباد ہو گئی ہیں جہاں رجسٹریشن کے بعد اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں فرزندان توحید معتکف ہوں گے۔ جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں ایک ہزار سے زائد جبکہ عالمگیری بادشاہی مسجد میں پانچ سو کے لگ بھگ افراد اعتکاف کریں گے۔  منہاج القرآن انٹر نیشنل کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں ملک بھر سے ہزاروں افراد معتکف ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...