اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی ملکیت متعلقہ وزارت کے پاس ہونی چاہیے۔ احسن اقبال نے سی پیک اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا کردار دونوں اطراف کے سٹیک ہولڈرز کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو تمام سہولیات فرہم کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو خط لکھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے خط میں انہیں الوداعی ملاقات اور افطار ڈنر کی دعوت دے دی اور کہا کہ ڈنر پر آپ کے عوامی مفاد کیلئے ایسے منصوبوں پر بات ہوگی جنہیں جاری رکھا جاسکتا ہے۔
مفاد عامہ کے منصوبے جاری رکھنے پر بات، احسن اقبال کی اسد عمر کو دعوت افطار
Apr 23, 2022