اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کردیئے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے۔ استعفیٰ دینے والے ارکان کو اپنے چیمبر میں بلا کر ون آن ون ملاقات کروں گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیئے تھے جو سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمشن کو بھجوائے تھے۔