اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد کمی ہوئی۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 15.42 فیصد پر آ گئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ حالیہ ہفتے 19 اشیائے ضرورت مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ پیاز 5 روپے 84 پیسے، چکن 4 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ انڈے 2 روپے 81 پیسے فی درجن، دال مسور 2 روپے 9 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے دال ماش 2 روپے 4 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں بیف 2 روپے 51 پیسے، مٹن 5 روپے 40 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے گھی، چائے اور تازہ دودھ کی قیمتیں بھی بڑھیں۔