لاپتہ افراد کا معاملہ نئی کابینہ  کے سامنے رکھنے کا حکم‘ سیکرٹری داخلہ طلب 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں میں سیکرٹری داخلہ کو معاملہ نئی وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران جبری گمشدگی افراد کمیشن کی تازہ رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ عدالت نے عدالتی معاون اور دیگر فریقین سے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو ایک موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ پالیسی وضع کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...