اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے احتساب عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگ لی۔ درخواست میں کہا گیا کہ نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 26 اپریل کو مقرر ہے، رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں، ایک بار سفر کی اجازت دی جائے۔