لاہور(سپورٹس ڈیسک)روسی اولمپک چیمپئن ایوگینی رائلوف کو تیراکی کی عالمی گورننگ باڈی فینا نے یوکرائن پر روسی حملے کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کے بعد 9ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے۔مارچ میں ماسکو کے لوزنیکی سٹیڈیم میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی میزبانی میں ریلی میں موجود 25 سالہ ریلوف کئی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔انہوں نے اپنے لباس پر حرف 'Z' کا حامی جنگی نشان پہنا ہوا تھا۔رائلوف نے گزشتہ موسم گرما میں ٹوکیو میں 100 میٹر اور 200 میٹر بیک سٹروک میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔فینا نے کہا کہ وہ اس تقریب میں اس کی حاضری اور طرز عمل کے بعدمنظم یا منظور شدہ تمام مقابلوں اور سرگرمیوں سے پابندی عائد کررہے ہیں ۔پابندی کا اطلاق 20 اپریل سے ہوگا۔