لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے 12 اتھلیٹس کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اولمپک سالیڈیریٹی کی جانب سے سکالر شپ مل گئی۔پاکستان کے بارہ اتھلیٹس کو 2024 کی سمر اولمپکس گیمز پیرس کی تیاریوں کے سلسلے میں اولمپک سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکالر شپ پروگرام کے تحت اتھلیٹس کو تیاریوںکیلئے بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی، جس کیلئے ہر اتھلیٹ کو 650 ڈالرز ( یعنی 1 لاکھ 21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ماہانہ سکالرشپ دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق سکالر شپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں ارشد ندیم،ماحور شہزاد،عثمان چاند،گلفام جوزف، انا ابتسام ،کشمالہ طلعت، رسم گل، جہاں آرا نبی، پرنیا زمان خان، محمد نوح دستگیر بٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے اتھلیٹس کیلئے سکالر شپ کی درخواست کی تھی۔