آواران میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت‘چیئرمین سینیٹ


اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزامحمد آفریدی نے بھی دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت اور شہدا کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے-

ای پیپر دی نیشن