پبلک ٹرانسپورٹ کا دائرہ دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے

مکرمی! ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث جہاں دوسرے بہت سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں وہاں ٹرانسپورٹ کے مسائل میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف میٹروبس‘ سپیڈو بس سروس ‘ اورنج ٹرین کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وہ لوگوں کے ٹرانسپورٹ سے متعلقہ مسائل سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔ اگر ٹرانسپورٹ کے اس نیٹ ورک کو دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے تو ایسے اقدام سے لاہور‘ راولپنڈی‘ اسلام آباد اور ملتان کی طرح ملک کے دوسرے شہروں کے عوام کو بھی ٹرانسپورٹ کی سستی سہولت میسر آ جائے گی ۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے التماس ہے کہ وہ اس جانب فوری طور پر یہ قدم اٹھائیں۔ (ناظم شوکت چیئرمین مسائل کمیٹی)

ای پیپر دی نیشن