سی ڈی اے کاروات تا اسلام آباد بلیو لائن میٹرو بس سروس منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

Apr 23, 2022


اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے اپنے وسائل سے روات تا اسلام آباد بلیو لائن میٹرو بس سروس کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے منصوبہ اسلام آباد ایکسپریس وے پردو اضافی لائنز پر مشتمل ہو گا سی ڈی اے ہائی وے پر دو اضا فی لین اور میٹرو سٹیشنزکی تعمیر ایک سال میں مکمل کرے گا اعلامیہ کے مطابق ایف ڈبلیو او نے اسلام آباد ہائی وے پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ کورنگ پل پر بھی کام زور و شور سے جاری ہے جس کو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔مزید برآں حال ہی میں مکمل ہونے والی PWD انٹرچینج کی طرف جانے والی سروس روڈز پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے پل پر بھی کام شروع ہو رہا ہے جبکہ سڑک کو کشادہ کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ 

مزیدخبریں