لاہور(نیوز رپورٹر)امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا دورہ کیا۔ یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹر نصر اکرام نے الہان عمر کو یوسی پی آمد پر خوش آمدید کہا ۔ الہان عمر کے اعزاز میں یوسی پی مین آڈیٹوریم میں خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیا جس میں یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز،شعبوں کے سربراہان اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔الہان عمر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ پاکستانیوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا ۔انہوں نے پاک امریکا دو طرفہ تعلقات ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ،ماحولیات کو درپیش چیلنجزاور اسلاموفوبیا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پروریکٹر ڈاکٹر نصراکرام نے تقریب کے اختتام پر الہان عمر کویوسی پی کا خصوصی سووینیئرپیش کیا ۔