سروس رولز میں ترامیم کا پراسس التواء کا شکارہے:شاذب اعوان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد شاذب اعوان نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداراوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ محکمہ تعلیم پنجاب کے پالیسی سازوں کی عدم دلچسپی کے باعث سروس رولز2014میں ضروری ترامیم کا پراسس عرصہ دو سال سے التو کا شکار ہے جس کے باعث پروموشن زون میں ہونے کے باوجود ماسٹر ڈگری ہولڈرز اساتذہ ان سروس پروموشن کے جائز استحقاق اور ان سے منسلک مراعات سے محروم چلے آ رہے ہیں ۔ ارباب اختیار نے سروس رولز میں ترامیم کو مزید التو کا شکار رکھا تو اپنے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے عید الفطر کے فورا بعد پالیسی سازوں کے استاد مخالف رویے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ماجد خان ، سنئیر نائب صدر قیصر عباس ، نائب صدر شیراز نواز ، سیکرٹری اطلاعات احمد سعید ، سیکرٹری فنانس انس اقبال ، تحصیل صدر فرحان بھٹی ، تحصیل سنئیر نائب صدر عمران لطیف ودیگر اساتذہ کرام کی کثیر تعداد شامل تھی ۔

ای پیپر دی نیشن