لاہور (خصوصی نامہ نگار)کفالہ ٹرسٹ غریب اورمستحق افراد کی خدمت کے ذریعے غربت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ کفالہ ٹرسٹ نے پانچ اضلاع جہلم ویلی ، حویلی ، لورالائی، زیارت اور چترال میں بلاسود قرضوں سے کرتے ہوئے 2021 میں بارہ سو سے زائد خاندانوں کو بااختیار بنانے کیلئے 5 کروڑ روپے کے بلا سود قرض فراہم کیے۔ ان خیالات کا اظہار کفالہ ٹرسٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد عرفان بشیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔