لاہور (وقائع نگار) سروسز ہسپتال میں زیر علاج کیمپ جیل کا قیدی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ سروسز ہسپتال میں زیرعلاج قیدی شہزاد ولد انور واش روم کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ قیدی کو چار روز قبل علاج معالجہ کے لئے سروسز ہسپتال داخل کروایا گیا۔
سروسز ہسپتال میں زیرعلاج قیدی فرار
Apr 23, 2022