مزنگ : بیہوشی کی حالت میں ملنے والا نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا 

لاہور(وقائع نگار) مزنگ کے علاقے میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دو روز قبل مزنگ کے علاقے کرتبہ چوک کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 70 سالہ بزرگ شہری گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ترجمان ایدھی کے مطابق 70 سالہ بزرگ شہری کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن