لاہور(بزنس رپورٹر)برانڈز فاؤنڈیشن نے گرانہ ڈاٹ کام کو 2021ء کا سب سے تیز ترین ترقی کرنے والا برانڈ قرار دے دیا۔اس موقع پر سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر نے کہا کہ برانڈز فاؤنڈیشن جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارے کی جانب سے اِس ایوارڈ کے دئیے جانے پر وہ انتہائی مسرور ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس ایوارڈ کے اصل حقدار اِس کمپنی کے کارکنان ہیں، جن کے شب و روز محنت سے ترقی کی نئی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید کا نے کہا کہ یہ کامیابی شفاف طرزِ کاروبار اور پاکستان کیلئے نیک نیتی سے کام کرنے کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔یاد رہے کہ برانڈز فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ ہے جو ملکی سطح پر دنیا بھر سے بہترین برانڈز کی ترقی اور کامیابیوں کو اُجاگر کرنے اور حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال برانڈ آف دی ایئر کا انعقاد کرتا ہے۔برانڈ آف ایئر 2021ء ایوارڈ گزشتہ ماہ کراچی میں منعقد ہونے تھے، تاہم چند وجوہات کی بناء پر اب یہ ایوارڈز آئندہ ماہ عید الفطر کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔ ان ایوارڈز میں پاکستان بھر سے مختلف کاروباری برانڈز کے نمائندگان شرکت کریں گے۔