لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس کی جانب سے رمضان کے آخری عشرے تا عیدالفطر تک سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ نے بتایا کہ لاڑکانہ شہر کے اندر 7 پولیس رپورٹنگ سینٹر قائم ضلع بھر میں قائم 428 پولیس پکٹس میں اضافہ کرکے مزید 87 اضافی پولیس پکٹس قائم کردی گئیں ہیں، 40 پولیس موبائل گشت پر معمور ہیں جبکے 48 موٹرسائیکلوں کو شامل کرکے گشت میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے، سحر و افطار خصوصاً نماز تراویح کے دوران 100 کے قریب مزید نفری تعینات کردی گئی ہے تاکہ شہری بنا کسی خوف و خطر اپنی عبادات ادا کرسکیں، رمضان المبارک کے پیش نظر سی سی ٹی وی سسٹم کو مزید موثر بناکر خصوصی پولیس کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، سیکیورٹی پلان کے مطابق خرید و فروخت والی جگہوں، شاپنگ مالز، شاپنگ سینٹرز، بازاروں اور مالیاتی اداروں کے ارد گرد خصوصی پولیس پکٹس لگائی گئیں ہیں، پلان کے اندر ٹریفک معاملات بھی سر فہرست ہے جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹر آصف رضا بلوچ اور اے ایس پی میاں علی رضا کی زیر نگرانی ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ شہریوں کو آنے جانے میں کسی بھی قسم کی دقت سے بچایا جاسکے، سیکیورٹی پلان کے مطابق ہائی ویز پر پولیس پکٹنگ کے ساتھ پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیاہے، ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنپ چیکنگ اور مشکوک مقامات پر سرچ و کومبنگ آپریشن بھی کانٹیجنسی پلان کا حصہ ہیں، شہر بھر میں انٹیلیجس بیسڈ اور تیکنیکی طریقوں سے سرویلنس بھی جاری ہے، ضلع کے تمام ڈی ایس پی سیکیورٹی معاملات چیک کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً آن روڈ رہیں گے۔
لاڑکانہ ،رمضان کے آخری عشرے میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت
Apr 23, 2022