اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 28.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے مارچ تک یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.504 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 1.951 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مارچ میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 280.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 236.1 ملین ڈالر اورفروری میں 237.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 28.3 فیصدبڑھوتری
Apr 23, 2022