اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک سے بیڈوئیرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 19 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مارچ2022 ء تک بیڈوئیرزکی برآمدات سے ملک کو2.449 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں بیڈوئیرزکی برآمدات سے ملک کو 2.052 ارب ڈالرحاصل ہواتھا۔مارچ کے مہینہ میں بیڈوئیرزکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11 فیصدکی نموریکارڈکی گئی، مارچ2022 ء میں بیڈوئیرزکی برآمدات کاحجم 261 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 235 ملین ڈالرتھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بیڈوئیرز کی برآمدات میں ایک فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصدنموریکارڈکی گئی ۔