رضیہ اپارٹمنٹ د میں تکمیل قرآن کی ، حافظ سمیع اللہ اور حافظ محمد عمر نے قرآن پاک سنایا 

کراچی (نیوز ڈیسک) ناظم آباد نمبر۴رضیہ اپارٹمنٹ میں 20 روزہ تراویح کی تکمیل قرآن مکمل ہوئی۔ جس میں حافظ سمیع اللہ ، حافظ محمد عمرنے قرآن پاک سنایا جبکہ حافظ عبداللہ توفیق، حافظ سعد ودیگر حفظان نے سنا ۔ اس موقع پر رحمتوں و مغفرت اور جہنم کی آگ سے رہائی کی دُعا کرتے ہوئے مولانا فیض احمد صدیقی نے کہا کہ اللہ رب عزت کا یہ ماہ رمضان کا مبارک برکتوں والا مہینہ اُمت محمدی کیلئے ایک بڑا انعام ہے ۔ اس میں اللہ رب العزت ہر نیکی و فرض ودیگر سنت و نوافل کا اجرو ثواب میں بے انتہاء اضافہ فرماتا ہے اور اپنے بندوں کو خیروبرکتوں سے مالا مال کرتا ہے ۔ مولانا نے مزید کہا کہ رمضان کا آخری عشرے کی طاق راتوں میں جس میں ہر مسلمان شب قدر کی تلاش میں راتوں کو خصوصی عبادت و انعقاد کے ساتھ مالک دوجہاں سے دنیا و آخرت کی نعمتوں اور کامیابیوں کیلئے خلوص نیت اور یقین کے ساتھ اللہ کے آگے سربہ سجود اور اس کے خاص فضل کی درخواست کرتا ہے اور مالک دوجہاں اپنے بندوں کی دُعائوں کو رد نہیں کرتا اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرے اور عالم اسلام کو عروج و بلندی اور عزت عطا فرمائے ، بیماروں کو صحت قلی اور تمام مسلمانوں کی تکالیف خاص کر ، فلسطین ، برمااور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مشکلات کو دور اور آزادی عطاء فرمائے اللہ رمضان ہم کو بار بار عطا فرمائے ہدایت کے ساتھ (آمین) ۔ اس موقع پر حافظ روحان نے خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کی ۔ تکمیل قرآن کی تقریب میں زاہد احمد ، شاہد احمد، عبدالواحد، توفیق عالم، طارق محمود، حافظ محمد فرقان، حافظ حسان، محمد شارق، محمد حامد، مشہود، محمد سلیم، نعمان سلیم، حافظ محمد اسجد، حافظ محمد شمشاس ، PAPP کے سینئر ممبر لئیق عالم نواب کے علاوہ کمسن حفاظ بھی موجود تھے۔ 
رضیہ اپارٹمنٹ

ای پیپر دی نیشن