کراچی (نیوز ڈیسک) دربار سلطانی سے قافلہ سلطانی عمرہ و بغداد گروپ کے کاروان نے21 رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں یوم علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے سلسلے میں ایک محفل نذرانہ عقیدت کا احتمام کیا جس کی صدارت حضرت کمال میاں جمیلی سلطانی نے فرمائی اس محفل میں پیر سید فراست علی شاہ ،علامہ عرفان کمالی سلطانی ،راؤ مسعود سلطانی،نور حیدر سلطانی نے شرکت کی۔ محفل پیر سید فقیر حسن شاہ کے تعاون سے ہوئی جس میں زائرین اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور آل رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور اصحاب کرام کی شان میں نعت و منقبت پیش کی گیئں کمال میاں جمیلی سلطانی نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی عظمت و شان بیان فرمائی بالخصوص آپ ؓکے علم ،عدل و انصاف اور شجاعت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی اور اہل بیت علیہم السلام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کراچی سے آستانہ قادریہ اور دربار سلطانی میں 21 رمضان المبارک کی رات مولا علی علیہ سلام کی شہادت کے سلسلے میں صوفی کمال میاں جمیلی سلطانی براہِ راست محفل میں بعد ذریعہ وڈیو لنک کے ذریعے خطاب اور خصوصی طور پر دربار سلطانی کے میڈیا کورڈینیٹر شاہد علی سلطانی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔