معتکفین عبادات میںصالح حکمرانوں کی دعاکریں،سلیم خاں قادری ترابی

Apr 23, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجدکی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار کے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے اعتکاف کرنے والے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ اپنی دعائوں میں پاکستان کے استحکام ترقی خوشحالی اور اتحاداہلسنّت حنفی بریلوی اور آئندہ انتخابات میں نیک صالح دیانتدارخدمت گزار،باصلاحیت اعلیٰ صاف  اورشفاف کردارمالک نمائندوں کے منتخب ہونے کی خصوصی دعاکریںاور تحریک پاکستان میں طرح طرح کی لازوال قربانیاں دینے والے اور بیس لاکھ سے زیادہ اہلسنّت حنفی بریلوی جام شہادت پی کر زندہء جاوید ہونے والے تحریک پاکستان کے شہیدوں کو بھی اپنی دعائوں میں یادرکھیں۔وہ اپنے ساتھیوں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی، جامع مسجد غوثیہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی رکن ناصر حسین خاں، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس،پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ، شہری حقوق کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جمیل عباس نورانی ودیگر کے ہمراہ مختلف مساجد کے دورے کے دوران اعتکاف میں بیٹھنے والے معتکفین سے بات چیت کررہے تھے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد باالکل غیر محفوظ ہیں، نگراں حکومت نے بھی ابھی تک عوام اہلسنّت حنفی بریلوی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، پینے کا صاف پانی بے شمار مسجدوں میں بھی نایاب ہوتاجارہاہے، پولیس وسول انتظامیہ کے پاس عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اجتماعات کو تحفظ دینے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی اپنی مساجد کی حفاظت کے لئے اقدامات کریں۔
سلیم خاں قادری ترابی

مزیدخبریں