کراچی ( نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کراچی کے جنرل سیکریٹری مفتی محمدحماداللہ مدنی نے کہاہے کہ بھارت میںاقلیتیںغیرمحفوظ ہو چکی ہیں ،ہندوانتہاپسندوںکے مساجدومسلمانوںپر مسلسل حملے مسلسل جاری ہیں ،ہندوستان دنیاکاایک بدترین فسطائی ملک بن چکا ہے لیکن عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں آنکھوں پر تعصب کی پٹی باندھ کر بیٹھی ہیںانہیں مسلمانوں کا بہتاہواخون اور بدترین مظالم نظرنہیں آ رہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری وہندوستانی مسلمانوںپرمظالم کیخلاف عالمی اداروںاورانسانی حقوق کی نام نہادتنظیموںکی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے ۔اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل ہندوستانی مسلمانوںپرہندوانتہاپسندوںکے حملے اورمقبوضہ کشمیرمیںبڑھتی ریاستی دہشتگری کورکوانے میں اپنا کرداراداکریں ورنہ سفاک ہندوستان خطے کے امن وسلامتی کوتہہ وبالاکرکے رکھ دے گا۔یہ باتیں انہوں نے ہندوستان میںآئے روز مساجدومسلمانوںپرہندوانتہاپسندوںکے دہشتگردانہ حملے مسلم املاک،دوکانوںومکانوںکوگرانے اورمقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشتگردی کیخلاف یوم احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پربھارتی کھلی دہشتگردی پرعالمی اداروںکی خاموشی اورمسلم اُمہ کی بے حسی کیخلاف بھی احتجاج ریکارڈکرایاگیا۔
مفتی حمادمدنی
ہندوستان میںاقلیتیںغیرمحفوظ ہوچکی ہیں ،مفتی حمادمدنی
Apr 23, 2022