کراچی (سٹی نیوز) پاکستان عام آدمی موومنٹ کے قائد میجر جنرل (ر) سعد خٹک نے کہاکہ سیاسی بازیگروں نے حصول اقتدار کی خاطر قوم کو بیوقوف بنا کر اقتدار میں آکر قومی خزانے کی لوٹ مار کی اور عوام کو بدحالی کے دلدل میں دھکیل دیا،ریاست مدینہ اور نت نئے دعووں کے ذریعے عوام کی اْمیدوں سے کھیلا گیا،عوام چوروں،لٹیروں اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیلنے والوں کا اب ساتھ نہیں دینگے پاکستان عام آدمی پارٹی عواام کو معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ایک وسیع پلیٹ فارم مہیا کرے گی،چوروں اور لٹیروں کو اپنی جماعت میں قطعی شامل نہیں کرینگے عام آدمی کو اقتدار کے ایوانوں میں عوامی تائید کے ساتھ بھیجیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عام آدمی موومنٹ کراچی ڈویڑن کے زیر اہتمام کلفٹن میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مرکزی رہنمائ ندیم قریشی،کراچی ڈویڑن کے صدر سرور شاہ،اے آر صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کراچی کے ساتوں اضلاع سے رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنمائ ندیم قریشی نے عید لفطر کے بعد نشتر پارک میں عوامی جلسہ عام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں عید کے بعد تحریک کی تنظیموں کو فعال اور عوامی رابطہ مہم کابھر پور آغاز کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ بہت جلد شہر کراچی معززین جن میں سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں پاکستان عام آدمی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرینگے ندیم قریشی نے کہاکہ انشا اللہ قائد میجر جنرل (ر) سعد خٹک کی قیادت میں پاکستان عام آدمی موومنٹ ملک کے مفلوک الحال لوگوں کی عظیم جماعت بنے گی انہوں نے کہاکہ تحریک میں وی آئی پی کلچر کے بجائے عام آدمی کو اہمیت دی جائے گی۔
سعد خٹک
عوام لٹیروں کو اقتدار میں لانے کے لئے ساتھ نہ دیں۔میجر (جنرل (ر) سعد خٹک
Apr 23, 2022