لندن (آئی ااین پی)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے کہا ہے کہ انگلش کائونٹی میں جیمز اینڈرسن کیساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس تھا۔لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ پر حسن علی کا کہنا تھا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کائونٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ 5وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص ہوتا ہے، اور یہ 6وکٹیں بھی میرے لیے بہت خاص ہیں۔قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گرانڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے کافی نروس تھا لیکن انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اس لیے ان کے ساتھ بولنگ کرنا بہت اچھا لگا۔یاد رہے کہ حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 16 اوورز میں 47رنز دیکر 6کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
حسن علی‘ اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس
Apr 23, 2022