اسلام آباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے سنیئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سیماجیلانی نے میاں شہبازشریف کووزیراعظم پاکستان اور حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ میاں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا اور ملکی معیشت درست سمت آگے بڑھے گی ، پوری قوم خوش ہے کہ عوام کی اصل قیادت لوٹ آئی ہے، میاں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے منتخب ہونے سے دوبارہ پورے ملک اور پنجاب میں ترقی کاوہ سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے اس سلسلے کو روکا گیا تھا۔ک انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان ایٹمی قوت بنا ،معاشی میدان میں بڑے اہداف حاصل کئے اور اب ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گی، میاں شہبازشریف کا وزیراعظم منتخب ہونا تمام جمہوری قوتوں کی فتح ہے، سابق نالائق حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، عمران نیازی اپنے دور اقتدار کے قومی تحائف واپس خزانہ میں جمع کرائے، ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا، تبدیلی سرکار نے عوامی فلاحی منصوبوں کے نام پر خزانے کو اربوں روپے کانقصان پہنچایا ہے۔، مرغا ،مرغی منصوبے میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا معاملہ تو شروعات ہیں اب نیازی حکومت کی کرپشن کی بہت سے کہانیاں عوام کے سامنے آئیں گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اربوں روپے کے تحائف توشہ خانہ سے نکال کر بازار میں فروخت کئے جس سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ پوری دنیا میں ملک کی بدنامی بھی ہوئی۔