عمران  خان افراتفری پیدا کرنے کے بجائے افہام وتفہیم کا راستہ کریں، عبدالمنان 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) مرکزی مجلس عاملہ کے رکن وٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے نتائج سے بچنے کیلئے ملک میں انتشار پھیلا یا جا رہاہے،نیازی ٹولے ذاتی مفادات کی خاطر قومی اسمبلی کے بعد صوبائی اسمبلی میں اقتدار کی آئینی اور قانونی منتقلی تماشہ بنا دیا ہے ،آئین شکنی کے ذریعے ملک میں افراتفری اور تشدد کو فروغ دیاجارہاہے جو بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ،آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے قومی اداروں کو اپنی آئینی ذمہ داریاں کماحقہ اداکرنا ہونگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے ،عمران نیازی کوملک میں افراتفری پیدا کرنے کے بجائے افہام وتفہیم کا راستہ اختیارکرناچاہئیے،نظریاتی اختلافات رکھیں مگر ذاتی اختلافات نہ رکھیں، مذہب اور غداری کاچورن فروخت نہ کریں۔میاں عبدالمنان نے مزید کہاکہ ملکی معیشت تباہ کرنے والے انجام کو پہنچ گئے ،اپنی کرسی بچانے کی خاطر نالائق حکمران ٹولے نے پاکستان کے آئین کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا اور ملکی اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی مگر سپریم کورٹ اور دوسرے اداروں کے بروقت اقدامات نے آئین شکنوں کو پسپائی اختیار کرنے اور بھاگنے پرمجبور کردیا،نئی حکومت مہنگائی کے پسے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن