او ڈی ایل پروگرامز کے فائنل امتحانات25اپریل سے شروع ہونگے 

اسلام آباد(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021 کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے او ڈی ایل پروگرامز کے فائنل امتحانات کے لئے نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے،بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن(ہیومن ریسورس مینجمنٹ، اسلامک بینکنگ اینڈ مارکیٹنگ)، بی ایڈ، بی بی اے، بی ایس اکانٹنگ اینڈ فنانس اور سرٹیفکیٹ کورسز کے امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ25۔اپریل سے شروع ہوں گے جو 22جون تک جاری رہیں گے۔ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔جن طلبہ کو سی ایم ایس پورٹلز سے رول نمبر سلپ ڈان لوڈ کرنے میں دشواری ہو، انہیں مدد حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ریجنل آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کے مطابق گذشتہ سمسٹر بہار 2021 کے جن کورسز میں طلبہ کے ری ایپئرز آئے تھے۔، انہیں ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے ان کے ری ایپئرز کورسز بھی رول نمبر سلپس میں ایڈ کردئیے گئے ہیں تاہم اگر کسی طالب علم کا بہار 2021 میں آنے والا کوئی ری اپیئرکورس ایڈ کرنے سے رہ گیا ہو، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ رول نمبر سلپ میں اپنے ری ایپئر کورسز ایڈ کرنے کے لئے جلد از جلد یونیورسٹی کے مین کیمپس کے بلاک نمبر 3میں رزلٹ سیکشن سے رابطہ کریں۔ اگر کسی طالب علم کے لئے مین کیمپس آنا مشکل ہے تو وہ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر بھی جاسکتا ہے۔علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی صورت میں انہیں سمسٹر بہار 2021 کا رزلٹ کارڈ پرنٹ کرکے اپنے ساتھ لیکر جانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن