اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آبادذیشان نقوی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو موقع دیا تھا مگر اپنی نااہلی کے باعث پونے چار سالوںمیں مکمل طورپر ناکام ہوئی ،اگر پی ٹی آئی والے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور انتقامی کارروائیوں کے بجائے عوامی خدمت پر فوکس کرتے تو شاید آج عمران نیازی کو یہ کہنانہ پڑتا کہ مجھے کیوں نکالا، وہ عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں انہوں نے عوا م کیلئے کیا اقدامات کئے مگر وہ آخری وقت تک اپنی کرسی بچاتے رہے یہاں تک کہ غیر قانونی اقدامات بھی انکو نہ بچا سکے۔ا نہوںنے کہاکہ عمران خان مگر مچھ کے آنسو بہا کر لوگوںکی ہمدردیاں لینے کی کوشش کررہاہے،مگر اب لوگوں اس کے فریب میںنہیں آئیں گے، لوگ اس جھوٹے کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، ملک کو مہنگائی ، بے روزگاری میں دھکیل کر پوچھ رہاہے کہ میرا قصور کیا ہے،انشاء اللہ وزیراعظم شہبازشریف ترقی اور خوشحالی کا دور واپس لیکر آئے گا۔وزیراعظم شہبازشریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک پاکستان کی ذمہ دار شخصیت ہیں۔ ،سابقہ ادوار میں روشن پاکستان کیلئے ان کی خدمات شامل رہی ہیں اور اب بھی ان کی زیر نگرانی پاکستان ترقی کرے گا،ملکی خوشحالی و ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے،آنے والے دنوں میں ملکی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔مسلم لیگی رہنماذیشان نقوی نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان ایٹمی قوت بنا ،معاشی میدان میں بڑے اہداف حاصل کئے اور اب ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملک کر ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔