ڈپٹی کمشنر کا ڈھوک منشی میں قائم سستا رمضان بازار کا دورہ

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے ڈھوک منشی میں قائم سستا رمضان بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا، وہ تمام سٹالوں پر گے اور شہریوں سے بھی گفتگو کی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان بازار میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے اور فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے کئے جائیں۔، رمضان بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈھوک منشی سے یوم شہادت علی رضہ کے حوالے سے نکالے جانیوالے جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن