تمام سنٹری ورکرز نوکریوں پر بحال البراک کے کسی قسم کے کوئی واجبات نہیں آرڈ بلیوایم سی 

Apr 23, 2022

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے راولپنڈی شہر کو صاف رکھنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں البراک کے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد آر ڈبلیو ایم سی نے ذمہ داری اٹھاتے ہوئے تمام سنٹری ورکرز کو نوکریوں پر بحال رکھتے ہوئے البراک کے آپریشن کو ہی جاری رکھا، تمام یونین کونسلوں کی گلی محلوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے،عوام کی جانب سے شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جاتا ہے، حکومتی کنٹریکٹ کے مطابق البراک کے کسی قسم کے کوئی واجبات نہیں ہیں اور معاہدے کے مطابق البراک کمپنی کے زیر استعمال تمام گاڑیاں ابھی چالو حالت میں آ ر ڈبلیو ایم سی استعمال کر رہا ہے آر ڈبلیو ایم سی نے ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہ بھی جاری کر دی تھی، ایم ڈی منظور تارڑ کے مطابق آر ڈبلیو ایم سی نے صرف البراک کے منیجر لیول کے افراد کو نہیں لیا اور اگر کسی البراک کے ملازم کے واجبات کمپنی کی طرف موجود ہیں تو اس سے آر ڈبلیو ایم سی کا کوئی تعلق نہیں ہے ، آر ڈبلیو ایم سی نے البراک کے تمام واجبات ادا کر کے تمام آپریشن اور ادارے کو اپنے ذمے لے لیا ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں البراک کے کام کرنے کا سارا آپریشن خود مانیٹر کرتا تھا اس وجہ سے شہر کو صاف رکھنے میں کوئی دشواری نہیں آ رہی ہے۔

مزیدخبریں