میلسی(نامہ نگار)پنجاب ایجو کیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے صدر محمد عاصم جاوید نے کہا ہے کہ ہم تحصیل میلسی کے اساتذہ کرام کی تنخواہوں سے اضافی کنوینس الائونس کٹوتی کی واپسی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی عاصم علی بھٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شفقت اور محبت کے ساتھ اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا میلسی تحصیل کے تعلیمی مسائل نہ ہونے کے برابر ہیں مگر جو ہیں انکو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا انہوں اس کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔