فیروزہ ( نامہ نگار ) مدارس اور مساجد اسلام کے لافانی قلعے ہیں جو سخیوں کے تعاون سے چل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ علامہ سید جاوید سعید شاہ کاظمی نے مدرسہ غوثیہ گیلانیہ مرکزی جامع مسجد مدنی فیروزہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ دستار فضیلت کے موقع پر 17 حفاظ کرام کی اپنے دست مبارک سے دستار بندی کرائی قبل ازیں انھوں نے کہا اللہ کی راہ میں دینے والے بڑے مالدار ہوتے ہیں رزق بڑھتا ہے گھٹتا نہیں۔ اس دنیا میں جو کچھ ہم سخاوت کر جائیں گے اس کا اجر آخرت میں ملے گا اس موقع پر قرآن پاک حفظ کرنے والے حافظ غلام یاسین حافظ عبدالرحمن حافظ محمد شان حافظ محمد سبحان حافظ محمد آصف حافظ محمد مزمل حافظ محمد رحمان حافظ محمد قاسم حافظ محمد عاصم حافظ محمد نادر حافظ محمد قاسم حافظ محبوب اختر حافظ محمد نصر اللہ حافظ محمد مبشر حافظ محمد عرفان حافظ محمد جنید اور حافظ حاجی احمد کی دستار بندی کرائی گئی مولانامحمداسماعیل سعیدی مہتمم مدرسہ اور حافظ محمد اسماعیل سعیدی انچارج تعلیمی کمیٹی میں قرآن پاک کے موضوع پر خطاب کیا
مدارس اور مساجد اسلام کے لافانی قلعے :جاوید سعید کاظمی
Apr 23, 2022