خان پور (نامہ نگار)غربت کے پنجے مضبوط،غریب دووقت کی روٹی سے بھی محروم،آٹھ کروڑ عوام غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،سروے میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پیٹرولیم ایسوسی ایشن چوہدری محمد ارشد،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی محمد راشد المعروف بلا قریشی،معروف صنعت کار چوہدری تنویر احمد، کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی میاں شاہ نواز ہاشمی،سیاسی وسماجی راہنمائوں چوہدری محمد اظہر،غلام یاسین مغل،سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ملک عبد الحلیم،سابق نائب ناظم میاں محمد ریاض نے مزید کہا کہ غریب کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔