ملتان(خصوصی رپورٹر)خریداری میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی ، پیپرا نے پیک کو سٹیشنری خریدنے سے روک دیا امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ پیک کے زیر اہتمام لارج سکیل امتحانی اسسمنٹ تاخیر کا شکا ر ہوگئی جس کی وجہ ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی اسٹیشنری میں من پسند ٹھیکداروں کو ٹھیکے دینے کا انکشاف ہواہے۔پیپرا نے پنجاب ایگزمینشن کمیشن کو اسٹیشنری کی خریداری سے روک دیا۔ ایگزمینشن کمیشن سنگل بڈ پر مارکیٹ سے مہنگے داموں ٹھیکہ دے رہی تھی۔پیپرا پنجاب نے اعتراضات لگا کر دوبارہ ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایات کیں۔انتظامی معاملات میں تاخیر پر پنجاب بھر میں بچوں ایل ایس اے ٹیسٹ بھی تاخیر کا شکار ہے جوآ ئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔
کرپشن کی نشاندہی‘ پیپرا نے پیک کو اسٹیشنری خریدنے سے روک دیا
Apr 23, 2022