ملتان (خصوصی رپورٹر )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی 108 آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھرتی غیر وبائی امراض کے کنٹرول و تدارک پروگرام کے تحت کی جائی گی۔15 ڈسٹرکٹ اور 93 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی ایک،ایک آسامی پر بھرتی ہوگی۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد اور جلالپور پیروالہ میں بھی بھرتی ہوگی۔