یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں،یواین ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے گنجان آباد علاقوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم تصور کی جا سکتی ہیں، روسی فورسز شہریوں اور شہری املاک بشمول سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا روسی فوج کی جانب سے گنجان آباد علاقوں پر شدید بمباری کی جا رہی ہے۔