مریض متاثر ہونے کے بعد 18ماہ تک وبائی بیماری سے لڑتا رہا
18ماہ تک کورونا وائرس سے نبردآزما رہنے والا دنیا کا سب سے طویل العمر مریض برطانیہ میں انتقال کر گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2020میں کورونا کا شکار ہونے کے بعد مریض کی 505دن بعد موت ہوئی۔کہا جارہا ہے کہ مریض کورونا کے 10ویرئنٹس کا شکار ہوا تھا، جن میں الفا، گاما اور اومیکرون شامل ہیں۔برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریض کا مدافعتی نظام کمزور تھا اور کورونا سے متاثر ہونے کے بعد 18ماہ تک وبائی بیماری سے لڑتا رہا ۔