مذاق میں شادی کے کھانے میں بھنگ ملانا دلہن کو مہنگا پڑ گیا

Apr 23, 2022 | 14:09

ویب ڈیسک

مہمانوں کو بغیر بتائے کھانے میں بھنگ ملانے کے الزام میں دلہن اور کھانا بنانے والی کمپنی کی مالک گرفتار 

امریکہ میں دلہن کو شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شادی کی تقریب میں مہمانوں کو بغیر بتائے کھانے میں بھنگ ملانے کےالزام میں دلہن اور کھانا بنانے والی کمپنی کی مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کیٹرنگ کمپنی کی 31 سالہ مالک جوائسلین برائنٹ اور 42 سالہ دلہن دانیا سوبودا کو فلوریڈا کے قوانین کے تحت منشیات کی ترسیل اور مجرمانہ غفلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شادی کی یہ تقریب 19 فروری کو منعقد ہوئی جس میں تقریباً 50 مہمانوں نے شرکت کی لیکن گربڑ اس وقت شروع ہوئی جب ایک 41 سالہ مہمان نے محسوس کیا کہ کھانے کے اندر منشیات ملائی گئی ہے۔بعد ازاں تقریب مں موجود بہت سے مہمانوں کی طبیعت اچانک خراب ہونے لگی اور کچھ کو الٹیاں بھی ہو رہیں جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق مہمانوں کی طبیعت خراب ہونے کے بعد حکام شادی کی تقریب میں پہنچے ،کھانے کے نمونے لیے اور تحقیقات شروع کردیں۔لہٰذا دو ماہ کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مہمانوں کے کھانے میں بھنگ ملائی گئی جس کے بعد دلہن اور کیٹررکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دلہن نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کھانے میں بھنگ شامل کی گئی تھی جبکہ وہ اپنے اس مذاق پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہوا تو برائنٹ اور سوبودا کو 5،5 سال تک قید اور 500 ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں