امریکہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار کے خاتمے کے پسِ پردہ غیر ملکی سازش کو مسترد کر دیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی ترجمان JULINA PORTER نے واشنگٹن میں معمول کی نیوز بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان امریکی مفادات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے دیرپا تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان ہمیشہ سے امریکی مفادات کیلئے اہم رہا ہے۔
امریکہ کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے بیان کاخیرمقدم
Apr 23, 2022 | 22:20