پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔
زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزادی چاہتے ہیں تو وہ پلیٹ میں رکھ کرنہیں ملتی.اس کیلئےقربانیاں دینی پڑتی ہیں،غلامی میں ہمارے ملک کاکوئی مستقبل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم باہرجا کر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے.یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں.یہ اپنے پیسے کے غلام ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں،سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔