کراچی: چڑیا گھر میں گزشتہ روز انتقال کرنے والی ہتھنی نورجہاں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم نے سیمپل جمع کر لیے ہیں.ہتھنی نور جہاں کے نمونے تجزیے کیلئے لاہور بھجوائے جائیں گے. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والی ہتھنی کو آج ہی دفن کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر تحقیقات کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر ٹیسٹ رپورٹس سے موت کی وجوہات سامنے آ سکیں گی۔