اسلام آباد + لاہور (خبر نگار+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) ملک بھر میں ارتھ ڈے منایا گیا اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یوم ارض پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرہ ارض کو درپیش اہم ماحولیاتی چیلنجوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ بحران سے نمٹنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی نے کہا کہ اس سال ارتھ ڈے پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی اور اس کے سدباب کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی اور اس کے سبب بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدلیوں کا سامنا ہے، کرہ ارض کی حفاظت کرہ ارض کے مکینوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بھی 'زمین بمقابلہ پلاسٹک‘ کے عنوان کے تحت زمین کا عالمی دن منایا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈویژنل ایمرجنسی افسران نے عالمی یوم ارض کی مناسبت سے درخت لگائے۔
ملک بھر میں ارتھ ڈے منایا گیا چیئرمین سینٹ، سپیکر کے پیغامات
Apr 23, 2024